یکشنبه, مارچ 15, 2026
Homeخبریںعراق میں ہماری فوج داعش کے خلاف جنگ کے لیے عراقی حکومت...

عراق میں ہماری فوج داعش کے خلاف جنگ کے لیے عراقی حکومت کی درخواست پر موجود ہے۔امریکہ

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی اور عراقی عہدیداروں کے بارے میں وال اسٹریٹ جرنل کی جانب سے سال کے آخر تک عراق چھوڑنے کے ایک معاہدے کے بارے میں خبر کی اشاعت کے جواب میں محکمہ خارجہ نے جمعرات کو تصدیق کی کہ عراق میں ہماری فوج داعش کے خلاف جنگ کے لیے عراقی حکومت کی درخواست پر موجود ہے۔

اطلاعات کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم وہاں اپنی افواج کی موجودگی کے بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں کہنا چاہتے۔

وائٹ ہاؤس اگلے پیر کے روز عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے استقبال کا منتظر ہے۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے متوقع طور پر26 جولائی کو واشنگٹن کے دورے کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔

عراقی وزیراعظم کے مشیرنے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ مصطفیٰ الکاظمی کے دورہ امریکا کا ایک مقصد امریکی مشاورتی افواج کو کم کرنے کے نظام الاوقات پر تبادلہ خیال کرنا ہے اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دینا ہے۔

حسین علاوی نے عراقی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ الکاظمی کا یہ دورہ اپنے نئے مرحلے میں عراقی امریکی اسٹریٹجک مکالمے کے فریم ورک کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الکاظمی مشاورتی افواج کو کم کرنے کے نظام الاوقات پر تبادلہ خیال کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس ٹائم ٹیبل کا مطلب ہے کہ عراقی امریکی تعلقات اور مشاوری فورسز کو سنہ 2014ء کو موصل پر داعش کے قبضے سے قبل والی صورت حال پر واپس جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز