سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںعراق کے کرد علاقے میں راکٹ حملہ۔ ہدف گیس کمپلیکس کو بنایا...

عراق کے کرد علاقے میں راکٹ حملہ۔ ہدف گیس کمپلیکس کو بنایا گیا

بغداد (ہمگام نیوز) عراق کے کرد عمل داری کے علاقے میں تین کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ راکٹ حملے کا نشانہ گیس کمپلیکس تھا ۔حکام کے مطابق یہ حملہ اماراتی ملکیتی کمپلیکس پر کیا گیا ہے۔
تاہم یہ بھی تک واضح نہیں ہے کہ خور مور گیس کمپلیکس پر یہ حملہ کس گروپ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ کیونکہ ابھی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے نہ ہی اب تک راکٹ حملے سے ہونےوالے نقصان کا اندازہ کیا جا سکا ہے۔
یہ گیس فیلڈ جسے ہدف بنایا گیا ہے کرکوک اور سلیمانیہ کے علاقوں کے درمیان ہے۔ اس علاقے پر کردوں کی عمل داری ہے۔ جبکہ یہ گیس کمپلیکس متحدہ عرب امارات کے زیر ملکیت ہے۔ امارات کی دانہ گیس کمپنی پر اس علاقے میں ماہ جون سے اب تک تین بار حملہ کیا جا چکا ہے۔

راکٹ حملے کی وجہ سے کردستانی علاقے میں ماہ اپریل میں بھی کاور غوست ریفائنری کو ہدف بنایا گیا تھا۔ جبکہ مئی کے مہینے میں ایسا ہی ایک حملہ بغداد میں کیا گیا تھا۔ ان حملوں کی بظاہر ایک وجہ بغداد کی مرکزی حکومت اور کرد انتظامیہ کے درمیان تیل کے ایشوز پر تنازعہ بھی ہو سکتا ہے، تاہم حتمی اطلاعات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز