شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںعراق :گیس پلانٹ پر خودکش حملہ، 11 افراد ہلاک

عراق :گیس پلانٹ پر خودکش حملہ، 11 افراد ہلاک

بغداد (ہمگام نیوز) بغداد کے قریب گیس کی فیکٹری پر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے چھ خودکش بمباروں نے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اتوار کی صبح بغداد کے شمالی علاقے تاجی میں ایک گاڑی نے فیکٹری کے داخلی دروازے کو نشانہ بنایا۔ جس کے بعد چھ حملہ آور فیکٹری میں داخل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور خودکش جیکٹس پہنے حملہ آوروں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔دولت اسلامیہ عراق کے مغربی اور شمالی بڑے حصے پر قابض ہے اور اس نے حال ہی میں بغداد میں کئی حملے بھی کیے ہیں۔رواں سال اب تک ہونے والا سب سے بڑا حملہ گذشتہ بدھ کو بغداد کے شیعہ آبادی والے علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں 93 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز