یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںعرب اتحاد کے حوثی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر حملے،70جنگجوہلاک

عرب اتحاد کے حوثی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر حملے،70جنگجوہلاک

صنعاء(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے صنعا، صعدہ اور مآرب میں ایک آپریشن میں حوثی ملیشیا کے 13 فوجی اہداف کو تباہ کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ اہداف میں ہتھیاروں کے ڈپو، فضائی دفاعی نظام اور ڈرون کے لیے مواصلاتی مراکز شامل ہیں۔ صنعا، صعدہ اور مآرب میں فوری خطرے کے تدارک کے لیے آپریشنز کیے گئے۔اس سے پہلے اتحاد نے مآرب اور البیضا میں ملیشیاؤں کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 اہداف کے نفاذ کا اعلان کیا، مآرب میں ایک فضائی دفاعی نظام اور ملیشیا کی 11 فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا اور 70 سے زیادہ جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔اتحاد نے مزید کہا کہ ہم نے ساحلی فورسز کی مدد اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مغربی ساحل پر ملیشیا کے 19 اہداف کو نشانہ بنایا۔ مغربی ساحلی علاقوں کارروائیوں میں ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ ساتھ ڈرونز کو ذخیرہ کرنے اور ہدایات دینے ایک سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔اتحاد نے مزید کہا کہ ہم سٹاک ہوم معاہدے کے متن سے باہر مغربی ساحل پر یمنی افواج کی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز