Homeخبریںعرق سے روان سال کے آخر تک تمام امریکی فوج چلی جائے...

عرق سے روان سال کے آخر تک تمام امریکی فوج چلی جائے گی۔ مصطفیٰ الکاظمی

عرق سے روان سال کے آخر تک تمام امریکی فوج چلی جائے گی۔ مصطفیٰ الکاظمی

بغداد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اتوار کو عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک عراق میں موجود تمام امریکی فوج واپس چلی جائے گی، الکاظمی کے میڈیا آفس نے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے عراقی صدر برہم صالح اور متعدد قوتوں اور جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقات کی جہاں انہوں نے انتخابی عمل کے لیے مقرر کردہ ٹائم لائنز کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

الکاظمی نے جمعرات کو کہا تھا کہ ان کا دورہ امریکا مختلف شعبوں میں امریکا کے ساتھ مستقل تعلقات اور شراکت داری کے عزم کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ الکاظمی نے اس دورے کو امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں مستقل تعلقات، شراکت ، سیکورٹی ، معیشت ، صحت ، تعلیم ، ثقافت ، توانائی ، ماحولیات ، سرمایہ کاری جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کی۔

عراقی وزیر اعظم نےاس بات پر اتفاق کیا گیا کہ 31 دسمبر 2021 کو کوئی امریکی جنگی افواج عراق میں موجود نہیں ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراق اپنے لوگوں کے لیے اچھے مواقع فراہم کرنے اور شہریوں کی خدمت میں حصہ لینے کے لیے نئی شروعات تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

Exit mobile version