کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دو نومبر 2017 کو ایک اعلامیہ میں تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پرعصا بجار کی رکنیت تین مہینے کیلئے معطل کر دی گئی تھی۔ اس دوران تنظیمی رابطوں کے ذریعے عصا بجار نے تنظیمی نظم و نسق کی پابندی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس پر چیئر مین خلیل بلو چ نے عصا بجار کی رکنیت بحال کر دی ہے۔