Homeخبریںعلامہ اقبال میڈیکل کالج میں فائرنگ سے تین افراد زخمی

علامہ اقبال میڈیکل کالج میں فائرنگ سے تین افراد زخمی

لاہور (ہمگام نیوز) علامہ اقبال میڈیکل کالج میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کےمطابق علامہ اقبال میڈیکل کالج میں فائرنگ سے نائب صدرآل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن لالہ محمد اسلم سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دیگر دو زخمیوں میں محمد وقاص اور عمران نامی شہری شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم کالج کا ہی ملازم ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے۔

Exit mobile version