وڈھ(ہمگام نیوز)علم خان دینارزئی 30جولائی 2012سے لاپتہ ہیں تاحال کوئی حوال نہیں ہے صوبائی حکومت و اعلی ادارے علم خان کے متعلق ہمیں آگاہی دیں اہل خانہ کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق 30جولائی2012 کو وڈھ سے لاپتہ ہونے والے علم خان دینارزئی کا تاحال کوئی حوال نہیں ہے علم خان دینارزئی کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ہم جس قرب میں مبتلا ہیں اس کا صرف ہم کو پتہ ہے انہوں نے صوبائی حکومت و اعلی اداروں سے اپیل کیا ہے کہ انہیں علم خان کے بارے میں آگاہی دے جائے تاکہ وہ اس قرب سے چھٹکارہ پاسکیں