سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںعلی حیدربلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے :اہلخانہ کا...

علی حیدربلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے :اہلخانہ کا پریس کانفرنس

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) مبینہ طورپرلاپتہ ہونے والے علی حیدربلوچ کے اہلخانہ نے ان کی بازیابی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی حیدربلوچ کو 16اور17جون کی درمیانی شب گوادرسے مبینہ طورپر لاپتہ کیاگیا ہے۔

جمعرات کے روزکوئٹہ پریس کلب کے باہر قائم احتجاجی کیمپ میں وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی حیدربلوچ کے اہلخانہ نے مزید کہا کہ مبینہ طورپرلاپتہ ہونے والے علی حیدربلوچ کے والد رمضان بلوچ 2010ء سے مبینہ طور پر لاپتہ ہیں۔ جس کی بازیابی کیلئے علی حیدرہمیشہ آوازاٹھاتارہا ہے کہ اگراس کے والدپرکسی قسم کاالزام ہے تواسے عدالت میں پیش کیاجائے اورآئین کے مطابق اسے سزادی جائے۔

علی حیدر2013ء میں کوئٹہ تااسلام آبادلانگ مارچ میں شامل رہا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ مبینہ طورپر لاپتہ ہونے والے علی حیدربلوچ اور اس کے والد رمضان بلوچ سمیت مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے زاکر مجید بلوچ،ڈاکٹردین محمد،علی اصغربنگلزئی،زاہدبلوچ،اورشبیربلوچ ودیگر کوبازیاب کرایاجائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز