چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںعلی عرف چھٹہ ولد محمد امین مری کو انسانی ہمدردی کی بنیاد...

علی عرف چھٹہ ولد محمد امین مری کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے:اہلخانہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کراچی ناردرن بائی پاس نیو سبزی منڈی کے قریب سے 18 مئی 2014 کو جبری گمشدگی کے شکار بنائے گئے علی عرف چھٹہ ولد محمد امین مری کے اہلخانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی ایک محنت مزدوری کرنے والا شخص تھا۔جس کو سات سال قبل 18 مئی 2014 کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری گُمشُدگی کا شکار بنایا تھا۔

علی عرف چھٹہ مری کے خاندانی ذرائع نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی ہم وزیراعظم اور دیگر متعلقہ ذمہ دار اداروں سے اپنے رشتہ دار کی بحفاظت بازیابی کی اپیل کرتے ہیں تاکہ برسوں سے ان کے اہلخانہ کو اجتماعی سے اذیت سے نجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز