کراچی(ہمگام نیوز)پراسیکیوٹر سے علی وزیر کی جانب سے درخواست کی کاپی غائب ہوگئی، انسداد دہشتگردی عدالت کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت دس دسمبر تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر سے علی وزیر کی جانب سے درخواست کی کاپی غائب ہوگئی۔ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ ضمانت کی دوسری کاپی فراہم کی جائے اور دلائل کی تیاری کے لئے وقت دیا جائے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا پر مزید سماعت دس دسمبر تک ملتوی کردی۔علی وزیر کیخلاف سہراب گوٹھ اور شاہ لطیف تھانوں پر اشتعال انگیز تقاریر کے دو مقدمات درج ہیں۔ سہراب گوٹھ کے مقدمے میں سپریم کورٹ نے منگل کو علی وزیر ضمانت منظور کر لی تھی۔ علی وزیر شاہ لطیف تھانے کے مقدمے میں سینٹرل جیل کراچی میں قید ہیں۔