شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںعنایت اللہ بنگلزئی کو بازیاب کیا جائے : لواحقین کی اپیل

عنایت اللہ بنگلزئی کو بازیاب کیا جائے : لواحقین کی اپیل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا عنایت اللہ بنگلزئی ولد حاجی رحمت اللہ کے لواحقین نے  پاکستانی اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے پیارے کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.

لواحقین کے مطابق عنایت اللہ بنگلزئی کو 23 مئی 2014 کو اسپلنجی ضلع مستونگ سے کوئٹہ آتے ہوئے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کرکے فوجی کیمپ منتقل کر دیا تھا.

لواحقین نے مزید کہا کہ پانچ سال گزرنے کے باوجود عنایت اللہ بنگلزئی کو بغیر کسی قصور کے غیر قانونی تحویل میں رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے انکے لواحقین شدید کرب میں مبتلا ہیں لہٰذا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں بحفاظت بازیاب کیا جائے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز