چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںعیدالفطر کے پہلے تین دنوں تک طالبان کی طرف سے جنگ بندی...

عیدالفطر کے پہلے تین دنوں تک طالبان کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان

(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک روٹس کے مطابق افغانستان میں عیدالفطر کے پہلے تین دنوں تک طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ طالبان جنگجوؤں کو” ایک پر امن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے” کے لیے ہر طرح کے حملوں کو روک دینے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ”وہ پورے سکون اور اطمینان کے ساتھ عیدالفطر کا جشن اور خوشیاں منا سکیں۔ زرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا جنگ بندی کا یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب ملک بھر میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ان کے مطابق رات جنوبی افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ایک بس پر سوار کہیں افراد ہلاک ہو گئے۔ خیال رہے کہ زابل صوبے کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت پچیس افراد ہلاک جبکہ کہیں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز