Homeانٹرنشنلغزہ پر اسرائیلی حملے میں اب تک کم از کم 36,731 فلسطینی...

غزہ پر اسرائیلی حملے میں اب تک کم از کم 36,731 فلسطینی اموات: وزارت صحت

فلسطینی انکلیو کی وزارتِ صحت نے جمعے کو بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تقریباً آٹھ ماہ سے جاری جنگ کے دوران علاقے میں کم از کم 36,731 فلسطینی جان کھو چکے ہیں۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کم از کم 77 اموات شامل ہیں۔

نیز وزارت نے کہا کہ سات اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 83,530 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

Exit mobile version