یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںغزہ پر ہمارے متعدد اعلیٰ کمانڈر شہید ہوئے، حماس نے تصدیق کر...

غزہ پر ہمارے متعدد اعلیٰ کمانڈر شہید ہوئے، حماس نے تصدیق کر دی

غزہ(ہمگام نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں اپنے متعدد اعلیٰ کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ان میں غزہ شہر میں حماس کا عسکری کمانڈر بھی شامل ہے۔

اسرائیل کی شین بیت سکیورٹی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملوں میں حماس کی 16 شخصیات کو ماری گئی ہیں۔ان میں حماس کا ایک سینیر کمانڈر اور ہتھیار بنانے کے ماہرین بھی شامل ہیں۔اسرائیلی کے مطابق ان کے طیاروں نے حماس کے کمانڈ پوسٹ کو نشانہ بنایا تھا۔

شین بیت کے مطابق اس فضائی حملے میں حماس کے غزہ شہر میں بریگیڈ کمانڈر باسم عیسیٰ ،حماس کے سائبر اور میزائل ٹیکنالوجی کے سربراہ جمعہ طلحہ اور اسلحہ سازی یونٹ کے 13 ارکان مارے گئے ہیں۔

باسم عیسیٰ اسرائیل کی 2014ء میں غزہ پر مسلط کردہ جنگ کے بعد حماس کے ہلاک ہونے والے سب سے اعلیٰ کمانڈر ہیں۔

حماس نے ایک بیان میں ان تمام ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے گذشتہ تین روز میں غزہ پر سیکڑوں فضائی حملوں کیے ہیں۔ ان میں جان بحق فلسطینیوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے جبکہ حماس اور دوسری فلسطینی تنظیموں کے راکٹ حملوں میں اسرائیل میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بدھ کو بھی غزہ شہر پرمتعدد فضائی حملے کیے ہیں اور ان میں کثیر منزلہ اپارٹمنٹ عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان عمارتوں میں فلسطینی مزاحمت کار روپوش تھے۔ایک اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں اپنے تین کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز