سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںغفور آباد گاؤں سراوان میں قابض ایرانی آرمی نے چھاپہ مار کر...

غفور آباد گاؤں سراوان میں قابض ایرانی آرمی نے چھاپہ مار کر درجنوں بلوچوں کو جبری اغوا کر لیا ـ

 سراوان ( ھمگام نیوز) رسانک نیوز کے مطابق بدھ 25 فروری ، 2021 کو قابض ایرانی آرمی اور دیگر فورسز نے شستون/سراوان شہر کے غفور آباد گاؤں پر چھاپہ مارا جس میں درجنوں گاڑیاں آرمی گاڑیاں تھیں اور درجنوں بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے لے گئے ـ

 قابض آرمی اور انکے دیگر فورسز نے ف بغیر کسی عدالتی حکم نامے کے گھروں میں داخل ہوگئیں اور تلاشی لینے کے بعد ، انہوں نے بہت سارے افراد کو اپنے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے تاہم گرفتار شدگان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

 شستون/سراوان میں انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے اور دیگر سیکیورٹی رسک کے سبب حراست میں لئے گئے بلوچوں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز