Homeخبریںفاٹا انضمام کے معاملے پر پاکستان نے افغان صدر کے اعتراض کو...

فاٹا انضمام کے معاملے پر پاکستان نے افغان صدر کے اعتراض کو مسترد کیا

( ہمگام ڈیسک نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے گزشتہ کافی عرصے سے دہشتگردی کے نام پر فاٹا پشتون وطن میں اپنی ریاستی طاقت کے بل بوتے پر جیٹ جہازوں سے بمبارمنٹ ،جبری اغوا تشدد کے سلسلے کو جاری رکھنے کے بعد اب تمام قوانین کو بالائے طاق رکھ کر فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کردیا۔جس کو افغانستان نے سرکاری سطح پر مسترد کیا ہے۔ جبکہ پاکستان نے فاٹا انضمام کے معاملے پر ان کے اعتراض کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ فاٹا انضمام کے متعلق ہمسایہ ملک کا اعتراض قومی اور اندورنی معاملات میں مداخلت ہے۔

افغانستان نے گزشتہ روز قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخواہ میں شامل کرنے کے منصوبے اعتراض کیا تھا اور کہا تھا کہ انضمام کا فیصلہ 1921میں ہونے والے برٹش انڈیا اور افغانستان کے مابین معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

افغانستان کے موٗقف کے مطابق اتنی اہم فیصلے کے موقع پر قبائلی علاقے کے لوگوں اور افغان حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا اور قبائلی علاقوں کے متعلق ہر قسم کے فیصلے کو عام حالات اور قبائلی لوگوں سے باہمی مشاورت اور انکے خواہشات کے مطابق ہونے چایئں۔

پاکستان نے افغان صدر کی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ملک کے پارلیمنٹ کے فیصلے عوامی امنگوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ باہمی تعلقات کو مضبوط اور پائیدار بنانے کے لئے افغانستان کو عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا چاہیئے۔جبکہ حقیقت میں پاکستان خود ان پالسیوں کے خلاف اپنی دہشتگردانہ روش کو جاری رکھے ہوئے ہے

Exit mobile version