Homeخبریںفرانس،چین کے بی آر آئی منصوبے کی حمایت کرتا ہے:فرانسیی سفیر مارک...

فرانس،چین کے بی آر آئی منصوبے کی حمایت کرتا ہے:فرانسیی سفیر مارک بیرٹی

اسلام آباد (ہمگام نیوز ڈیسک) اب تک سی پیک پر سرمایہ کاری میں بہت سے ممالک واضح طور پر یا دبے الفاظ میں چین کی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو یعنی (بی آر آئی) منصوبہ جس کا مقصد قدیم شاہراہِ ریشم کے ذریعے ایشیا، یورپ اور افریقہ کو ایک ساتھ ملانا ہیں ،اس بڑے منصوبے کی بہت سے ممالک مخالفت کررہے ہیں ، ایسے دگرگوں حالات میں حالیہ دنوں فرانس کے سفیر نے اس پروگرام میں چین کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر مارک بیرٹی کا کہنا تھا کہ ’فرانس، چین کے بی آر آئی منصوبے کی حمایت کرتا ہے اور شفافیت کی ضمانت پر اس کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے۔ فرانس کی جانب سے اس بیان سے پہلے اس طرح کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ امریکہ، آسٹریلیا، جاپان اور بھارت مل کر بیلٹ اینڈ روڈ جیسے متبادل ایک ایسی مشترکہ منصوبہ تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے بیجنگ کے اثر و رسوخ کو کم کیا جاسکے۔فرانسیسی سفیر نے بتایا کہ ان کے ملک کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں وقت کے ساتھ ، ساتھ مزید اضافہ ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً 40 فرانسیسی کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سے کاروبار کر رہی ہیں، فرانس دو طرفہ تجارت کا فروغ چاہتا ہیں۔ جس کی مالیت اس وقت ایک ارب 40 کروڑ یورو کے لگ بھگ ہے۔سفیر کا مزید کہنا تھا کہ فرانس اور جرمنی مل کر اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں مشترکہ ثقافتی تقریبات کے انعقاد کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کی سیکیورٹی کی بہتر صورتحال کی تعریف کی۔

Exit mobile version