کوئٹہ (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کے رکن صادق رئیسانی کے چھوٹے بھائی طویل معذوری کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے.
تفصیلات کے مطابق فری بلوچستان موؤمنٹ کے رکن اور بلوچ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور بلوچ نیشنل فرنٹ کے جنرل سیکریٹری صادق رئیسانی کے چھوٹے بھائی محی الدین رئیسانی اس جہان فانی سے کوچ کرگئے.
ذرائع کے مطابق محی الدین رئیسانی 2008 میں ایک روڈ حادثے میں زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ پچھلے 13 سالوں سے معذوری کی زندگی گزار رہے تھے آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے.
محی الدین رئیسانی اپنی زمین اور اپنے لوگوں سے پیار کرنے والے شخص تھے مگر حادثے میں معذوری کی وجہ سے وہ بلوچ قومی تحریک میں اس طرح سے اپنا کردار ادا نہ کرسکے جس کی وہ خواہش رکھتے تھے۔ 13 سالہ معذوری کے دوران وہ ہمیشہ اسی بات پر افسردہ اور غمگین ہوتے تھے کہ وہ بلوچ قومی تحریک میں اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہیں۔