لندن (ہمگام نیوز ) بلوچ قوم پرست حیربیار مری نے کہا کہ پاکستان کی بلوچستان پر قبضہ کے خلاف فری بلوچستان موومنٹ کے نام سے ہمارے دوستوں نے جس مہم کا آغاز کیا ہے اس میں تمام آزادی پسند بلوچ جو چاہے شرکت کر سکتے ہیں ماسوائے ان لوگوں اور پارٹیوں کے جو پاکستانی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر بلوچ قومی وجود کو مٹانے کے لیے پاکستان کی مدد و کمک کر رہے ہیں یہ نشاندہی ایسے لوگوں کے لیے ہے جو یورپ میں بیٹھ کر آزادی پسندوں کا قربت حاصل کر کے بلوچستان میں مو جود پاکستانی پارلیمانی پارٹیوں نینشل پارٹی اور بی این پی کے لیے کام کر رہے ہیں اور بیرون ممالک میں موجود بلوچ آزادی پسندوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ رہے ہیں۔ ہمارے دوستوں کی جانب سے فری بلوچستان موومنٹ کے نام سے شروع کیے گئے اس مہم کا مقصدبلوچستان پر پاکستانی قبضہ اور پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچ قوم کی نسل کشی کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔