ایمسٹرڈیم: (ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ (نیدرلینڈز برانچ ) نے 27 مارچ 1948 کو بلوچستان پر جبری قبضے کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے نیدرلینڈز کے صدر مقام ڈام اسکوائر پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ بلوچ قوم ہر سال 27 مارچ کو ‘یومِ قبضہ’ کے طور پر مناتی ہے اور عالمی برادری پر زور دیتی ہے کہ وہ بلوچ عوام کی آزادی کے حصول کی جدوجہد میں ان کی حمایت کرے۔
27 مارچ یعنی بلوچستان پر پاکستانی قبضے کی دن کے مناسبت سے ایف بی ایم نیدرلینڈز برانچ کی طرف سے یہ احتجاج 27 مارچ کے دن 12:30 تا 2:30 بجے تک منعقد کیا جائے گا ۔
فری بلوچستان مومنٹ نیدرلینڈز برانچ، نیدرلینڈز میں مقیم تمام بلوچوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شریک ہوں تاکہ بلوچ قوم دنیا کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہوں کہ بلوچ وطن کے پر دہشتگرد ملک پاکستان نے قبضہ کیا ہے اور 76 سالہ قبضے اور اس کے خلاف ہونی والی مزاحمت میں بلوچ قوم نے ہزاروں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے جو بلوچ وطن کی آزادی تک جاری رہے گا۔
مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں پاکستان اور ایران کے ظلم و ستم کے خاتمے اور آزادی کی حصول کی اس جد و جہد کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لئے تمام بلوچوں کو چاہیے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں۔