جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریں*فری بلوچستان موومنٹ کا ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ نسل کشی...

*فری بلوچستان موومنٹ کا ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ نسل کشی کے خلاف جرمنی اور برطانیہ میں احتجاج کا اعلان*

لندن(پ ر) فری بلوچستان موومنٹ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ نسل کشی کے خلاف جرمنی کے شہر ہمبرگ میں ایران ایمبیسی کے سامنے احتجاج کرے گا جبکہ ہفتے کو یہ احتجاج لندن میں ایرانی ایمبیسی کے سامنے کی جائیگی۔

ایران نے گزشتہ ہفتے زاہدان میں ایک مظاہرے پر فائرنگ کر کے 80 سے زائد معصوم بلوچوں کو شہید کیا تھا اور اس بلا اشتعال فائرنگ میں سینکنڑوں لوگ زخمی بھی ہوئے تھے ۔

یاد رہے کہ ایران میں تواتر کے ساتھ قابض فورسز کے ہاتھوں بلوچ قومی نسل کشی جاری ہے اور بلوچ عورتوں کی عصمت دری بھی معمول کی بات ہے، ابھی حالیہ دنوں میں ایسے ہی ایک عصمت دری کے واقعے میں ایک پولیس کے آفیسر نے ایک بلوچ نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی جسکے بعد بلوچستان بھر خاص کر زاھدان میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق سینکڑوں کے حساب سے لوگ شہید و زخمی کئیے جاچکے ہیں ۔

لہذا بلوچوں کے خلاف ہونے والی قابض کے ظلم و جبر کے خلاف جرمنی کے ہمبرگ میں ایرانی ایمبیسی کے سامنے جمعے کے دن صبح دس بجے سے لیکر دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک احتجاج کی جائیگی جبکہ لندن میں ہفتے کے روز شام دو بجے سے چار بجے تک احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز