HomeFBMفری بلوچستان موومنٹ کا لندن میں ایرانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرے کا...

فری بلوچستان موومنٹ کا لندن میں ایرانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرے کا علان

لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ (ایف بی ایم) 30 ستمبر کو لندن میں ایرانی سفارتخانے کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ یہ مظاہرہ شام 2 بجے سے 4 بجے تک جاری رہے گا جس میں زاہدان اور خاش کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شمعیں جلائی جائیں گی۔

مظاہرے کا مقصد “جمعہ خونین” کے شہداء کی یاد منانا ہے، جب 30 ستمبر 2022 کو ایرانی دہشت گرد تنظیم پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے زاہدان میں پرامن بلوچ مظاہرین پر فائرنگ کرکے 100 سے زائد بے گناہ بلوچوں کو شہید کیا اور سینکڑوں کو زخمی کیا تھا۔

اسی طرح شمسر، خاش اور دیگر علاقوں میں بھی متعدد بلوچ شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ ایرانی فورسز مسلسل بلوچوں کو اغوا کرکے پھانسیاں دے رہی ہیں، اور حالیہ واقعات میں سینکڑوں بلوچ “سوخت بر” شہید کیے گئے ہیں۔

فری بلوچستان موومنٹ نے برطانیہ میں مقیم تمام بلوچوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کی درخواست کی ہے تاکہ عالمی سطح پر ان مظالم کو اجاگر کیا جا سکے۔

Exit mobile version