کابل(ہمگام نیوز) افغان سیکیورٹی فورسز نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایک فضائی حملے میں 23 طالبان ہلاک اور متعدد طالبان زخمی کیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی افغان سیکیورٹی فورسز کے ترجمان محمد حنیف رضائی نے بتایا کہ صوبہ بلخ کے ضلع شولگارہ میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 23 طالبان ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے۔ حملے میں طالبان کا ٹھکانہ اور تین موٹر بائیک بھی تباہ ہو گئے۔