چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںفلسطین معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس موخر، چاہتے ہیں کہ اجلاس...

فلسطین معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس موخر، چاہتے ہیں کہ اجلاس آیندہ ہفتے ہو، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانٹیرینگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا نے فلسطین اسرائیل کشیدگی پر بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس موخر کروا دیا ہے

اطلاعات کے مطابق کونسل کا آج ہونے والا اجلاس امریکا نے موخر کروایا، اجلاس اب اتوار کو ہو گا۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا اجلاس کو روک نہیں رہا، چاہتا ہے کہ اجلاس بعد میں بلایا جائے، مشرق وسطی بحران پر کھلی بحث کے حامی ہیں۔

انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اجلاس اگلے ہفتے بلایا جائے، امید ہے اس سے سفارکاری کو موقع ملے گا، تشدد کو روکنا چاہتے ہیں جس میں معصوم افراد کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا ہمارا موقف واضح ہےکہ راکٹ حملے رکنے چاہئیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز