یکشنبه, جنوري 5, 2025
Homeخبریںفلسطین میں اب اگر لڑائی ہوئی تو مشرق وسطی کا نقشہ بدل...

فلسطین میں اب اگر لڑائی ہوئی تو مشرق وسطی کا نقشہ بدل جائے گا۔ یحییٰ السنوار

تل ابیب(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے دعویٰ کیا ہے اب اگر لڑائی ہوئی تو مشرق وسطی کا نقشہ بدل جائے گا۔

ان کے مطابق اسرائیل سرنگوں کے اس نیٹ ورک کو تباہ کرنے میں ناکام رہا ہے جسے گذشتہ ماہ کی لڑائی میں تباہ کرنا اس کا اہم مقصد تھا۔ ہفتے کے روز غزہ میں کی گئی ایک تقریر میں حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے کہا کہ اسرائیل ان کی سرنگوں کا تین فیصد سے بھی کم نیٹ ورک تباہ کر پایا ہے۔

حماس کے اخبار ’فلسطین‘ کی ویب سائٹ پر پانچ جون کو شائع ہونے والی ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں علمی اور عوامی زندگی سے وابستہ لوگوں سے خطاب کے دوران یحییٰ السنوار نے کہا: ’اسرائیل کے ساتھ جاری رہنے والی 11 روزہ جنگ حماس کی فوجی صلاحیتوں کو آزمانے کا ایک موقع تھا۔‘

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے عرب ممالک کے اقدامات نے بھی تل ابیب کو غزہ پر حملہ کرنے کی ترغیب دی۔

انھوں نے کہا کہ حماس نے فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کی تنظیم نو کا حق جیت لیا ہے۔ اب اس میں حماس اور اسلامی جہاد سمیت تمام فلسطینی دھڑوں کو نمائندگی کا حق ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ: ، ‘اگر اسرائیل کے ساتھ دوبارہ تنازع شروع ہوا تو مشرق وسطی کا نقشہ بدل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز