فلوریڈا (ہمگام نیوز ویب ڈیسک )امریکی میڈیا کے اطلاعات کے مطابق ریاست فلوریڈا میں واقع شاپنگ سینٹر گیمنگ بار کے اندر این ایف ایل کے پرستاروں کے درمیان 19 وی اسپورٹس ٹورنامنٹ جاری تھا کہ نامعلوم شخص نے گیمنگ بار میں فائرنگ کردی۔ پولیس نے کئی افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم حتمی تعداد نہیں بتائی لیکن غیر مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کم از کم چار افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں نامعلوم حملہ آور بھی شامل ہے جس کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں جب کہ اردگرد مشکوک افراد کی تلاش شروع کردی گئی۔
پولیس کے مطابق حملہ آور ٹورنامنٹ میں شریک تھا اور گیم کھیل رہا تاہم جب وہ ہارنے لگا تو اس نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں۔
فائرنگ کے وقت گیمنگ شائقین کے درمیان ہونے والا مقابلہ ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پر آن ایئر تھا اور لائیو کمنٹری بھی اسی روم سے ہورہی تھی چنانچہ حملہ آور نے جب فائرنگ کی تو کمنٹری رکنے اور فائرنگ سمیت لوگوں کے چیخنے چلانے کی آوازیں سب آن ایئر ہوگئیں جسے لوگوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کرادیا جوکہ عام عوام کیلئے انتہائی درد ناک و مشکل لمحہ بن گیا ۔