جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںفلپائن میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، ہزاروں افراد نے کھلے آسمان...

فلپائن میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، ہزاروں افراد نے کھلے آسمان تلے رات گزاری

منیلا (ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق فلپائن میں آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جس نے فلپائن کے شمالی حصے کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ان زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے اکثر افراد نے رات گھروں سے باہر کھلے آسمان تلے گزاری۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حکام نے بتایا کہ بدھ کی صبح کم آبادی والے صوبے ابرا میں ویکٹر اسکیل پر 7 شدت کے زلزلے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
ابرا کے صوبائی دارالحکومت بنگوڈ میں ایک ریسٹورنٹ کے مالک ریگی ٹولینٹینو نے کہا کہ آفٹر شاکس کل سے تقریباً ہر 15 سے 20 مننٹ بعد آتے ہیں، بہت سے لوگ بلکہ تقریباً ہر خاندان کل رات گھر سے باہر سویا تھا۔

حکومت کی جانب سے اس پنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے کچھ خاندانوں کو رہنے کے لیے ماڈیولر خیمے دیے گئے ہیں۔
صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھر واپس جانے سے پہلے انتظار کریں کیونکہ ان کے گھر کا معانہ کیا جائے گا۔
سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے یا وہ مکمل تباہ ہو گئے ہیں، لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئے اور متاثرہ علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔
پولیس چیف کرنل مالی کولا نے اے ایف پی کو بتایا کہ سب سے زیادہ زلزلے کے جھٹکے اور شدت کو محسوس کرنے والے ابرا میں مجموعی طور پر نقصان بہت کم ہے۔
مالی کولا نے کہا کہ ہمارے پاس انخلا کے منتظر لوگوں کی زیادہ تعداد نہیں ہے البتہ بہت سے لوگ آفٹر شاکس کی وجہ سے گلیوں میں رہ رہے ہیں، ابرا میں حالات معمول پر آ گئے ہیں۔
گزشتہ ماہ عہدہ سنبھالنے والے مارکوس جونیئر نقصان کا معائنہ کرنے اور حکومت، فوج اور آفات سے نمٹنے کے حوالے سے جاری کوششوں کے بارے میں جاننے کے لیے جمعرات کو بنگوڈ پہنچے تھے۔
مقامی سیسمولوجیکل ایجنسی نے کہا کہ زلزلے کے بعد سے 800 سے زیادہ آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جن میں 24 ایسے ہیں جو محسوس کرنے کے قابل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز