چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںفوجی افسر اور مخبر سمیت 5 اہلکار ہلاک کیے. بی ایل ایف

فوجی افسر اور مخبر سمیت 5 اہلکار ہلاک کیے. بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر دڑامب میں فوجی افسر اور مقامی مخبر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ 6 اپریل کو ساڑھے چار بجے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج پر اس وقت حملہ کیا جب وہ گوادر کے علاقے دڑامب میں آپریشن کرکے واپس آرہے تھے. قافلے میں پیدل فوجی اہلکاروں کی تعداد دو درجن سے زائد تھی.
دڑامب آپریشن میں قابض فوج کے ساتھ سبزل نامی ایک مقامی مخبر بھی تھا. بلوچ سرمچاروں کے حملے میں مخبر سبزل اور ایک فوجی آفیسر سمیت پانچ اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں.
گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ حملہ چب ریکانی نگور میں سرکور کے مقام پر کیا گیا تھا. یہ فوجی آپریشن گوادر میں کریش پلانٹ پر بی ایل ایف کے کامیاب حملے کے فوراً بعد قابض فورسز نے شروع کیا تھا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز