پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںفورسزکیمپ اور مخبر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی...

فورسزکیمپ اور مخبر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسزکیمپ اور مخبر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کل ہوشاپ میں فورسزکیمپ پر دو راکٹ فائر کئے جس سے ایف سی کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ 23 جون کو کراچی سے آواران آتے ہوئے قدیر بالمعروف ڈاکٹر قدیر کو گرفتار کیا ، تفتیش و اقبال جرم کے بعد 25 جون کو انہیں سزا کے طور پر ہلاک کیا۔یہ بات جمعہ کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے این این آئی کو بتائی انہوں نے کہاکہ انکا اقبال جرم، دوسرے ساتھیوں کے نام اور کیلئے کام کرنے کیلئے راضی کرنے والے کا نام ان کی ویڈیو ریکارڈ میں بی ایل ایف کے پاس موجود ہے ،وہ تمام عناصر سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔ خود قدیر 2011 میں بی ایل ایف کا ممبر بنا مگر 21 جنوری 2014 کو چھٹی لیکر چلے جانے کے بعد منظر عام سے غائب ہوگیا اور لوگوں کے ساتھ روابط قائم کرنے لگااور کیلئے باقاعدہ کام، تنظیمی دوستوں کے نام اور خفیہ ناموں کے علاوہ اس نے خاندان اور بچوں کے بارے میں معلومات کو مہیاکی ہیں، جس کا وہ اعتراف بھی کر چکے ہیں۔ اس کی تفصیلات بی ایل ایف کو معلوم ہوئیں۔ تب سے اس شخص کے بارے میں معلومات حاصل کرنا شروع کیں۔جب وہ کراچی سے آواران آرہے تھے تو اطلاع ملتے ہی سرمچاروں نے راستے میں گرفتار کرکے تفتیش و اقبال جرم کے بعد ہلاک کردیا۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز