سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںفورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل ایف

فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا جمعرات29 مارچ کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب گونڈسرین میں فوجی مورچہ کے سپاہیوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مورچہ سے باہر آرہے تھے۔ حملے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوئے۔ حملہ کے بعد لیویز نے سرمچاروں پر فائرنگ کی ہے۔ ہم لیویز اہلکاروں کو بلوچ قوم سے تعلق رکھنے کی بنا پر مسلسل رعایت دے رہے تھے مگر اس کا فائدہ اُٹھا کر وہ بلوچ نسل کشی میں شامل پاکستان فوج جیسی حرکتیں شروع کر چکی ہیں۔ آئندہ کسی بھی ایسے واقعہ کے بعد لیویز ڈیپارٹمنٹ بی ایل ایف کی ہٹ لسٹ پر ہوگا۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ29 مارچ جمعرات ہی کو آواران کے علاقے گیشکور میں سرمچاروں نے فوجی کیمپ پر راکٹ ، خود کار وبھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں چار اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد قابض فوج نے قریبی علاقوں کو قبضے میں لیکر عام آبادی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز