کراچی ( ہمگام نیوز) نامور پبلشر اور صحافی لالہ فہیم بلوچ کے اغوانما واقعہ کی ایف آئی آر چھوتے روز بعد پریڈی تھانے میں درج کر لی گئی ۔
لاپتہ فہیم بلوی کی کردن ام حبیہ ایڈوکیٹ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ۔ پیر کی صبح صحافی ، پبلشرز ، قلم کار ، سیاسی اور انسانی حقوق کے رہنماؤں کی بڑی تعداد نے کراچی میں پریڈی تھانے ایف آئی آر درج کرانے کے لئے پہنچی ـ
تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے والوں میں لالہ فہیم بلوچ کے بھائی کریم جان بلوچ ، اور کزن ام حبیبہ بلوچ ایڈوکیٹ ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ ، انسانی حقوق کے رہنما قاضی خضر ، پروین ناز ، پبلشرز جمیل امام ، سرفراز بلوچ اور دیگر سیاسی و سماجی کارکنان شامل تھے ـ


