سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںفیصل آباد: غربت سے پریشان باپ نے دو بیٹیوں کا گلا کاٹ...

فیصل آباد: غربت سے پریشان باپ نے دو بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خود پھندا لگا کر خودکشی کرلیا.

فیصل آباد (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے محمود آباد میں ایک شخص نے غربت سے پریشان ہو کر دو بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خود پھندا لگا کر خودکشی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے محمود آباد میں عتیق نامی شخص نے غربت سے پریشان ہو کر چھری سے بیٹیوں کو زبح کیا اور لاشوں کے قریب ایک تحریری پیغام چھوڑا، جس پر لکھا تھا، بیٹیوں کو زبح کررہا ہوں کیونکہ مالک مکان کا کرایہ دینا تھا جس نے تنگ کیا ہوا تھا. بیوی کی وفات کے بعد نوکری نہ ملنے سے بہت پریشان تھا اور اپنے لیئے کوئی جگہ نہیں بچھا۔

تحریری نوٹ پر مزید لکھا تھا کہ ہماری لاشیں ایدھی ویلفیئر کو دے دی جائیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم نہ کیا جائے۔ہماری اجتماعی قبریں بنائی جائیں، گھر کے سامان بھی ایدھی ویلفیئر کو دے دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز