یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںفیفا کی شرائط پر عمل نہ کیے جانے تک پاکستان پر پابندی...

فیفا کی شرائط پر عمل نہ کیے جانے تک پاکستان پر پابندی برقرار رہے گی ۔

لاہور(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت فیفا نے اپنی اصولی شرائط نہ ماننے پر معطل کردی۔

کہا جارہا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت کا فیصلہ فیفا کانگریس میں ہوا، فیفا کی 71 ویں کانگریس میں فیصلے کی تصدیق کر دی گئی ہے.

فیفا کے سربراہاں نے کہا ہے کہ فیفا کی شرائط پر عمل نہ کیے جانے تک پاکستان پر پابندی برقرار رہے گی۔اجلاس میں شریک 203 ارکان ممالک نے پاکستان پر پابندی کی حمایت کی، پابندی نہ لگانے کے حق میں ایک ووٹ آیا، فیفا نے فیصلہ پاکستان فٹبال ہاؤس لاہور پر جاری قبضہ ختم نہ کیے جانے پر کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز