سراوان (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق یکم مارچ 2022 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں خاش شاہراہ پر قابض ایرانی آرمی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوئے۔
شہید ہونے والے شہری کی شناخت 25 سالہ “حنیف سوری زہی” ہے اور زخمی شہری کی شناخت خاش سے تعلق رکھنے والے “ارز محمد سوری زہی” کے نام سے ہوئی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ان دونوں شہریوں کی گاڑی خاش سراوان شاہراہ پر گزر رہی تھی کہ قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلابی گارڈز ( آئی آر جی سی) نے بغیر رکے اور بغیر وارننگ کے ان پر فائرنگ کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ان کی گاڑی الٹ گئی جب آئی آر جی سی کے اہلکاروں نے ان پر گولی چلائی اور حنیف کو کئی گولی لگی۔
مزید رپورٹ کے مطابق حنیف گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا، اور ارز محمد گاڑی الٹنے سے زخمی ہوا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا ہے ـ
بلوچ ایکٹوسٹ کی 2021 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، کم از کم 87 تیل کے کاروبار سے منسلک بلوچ تیلکش مزدوری کے دوران قابض ایرانی آرمی کی اندھا دھند فائرنگ سے مارے گئے ہیں جن میں سے تین 18 سال سے کم عمر کے بچے بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ ان واقعات میں 31 بلوچ مزدور زخمی ہوئے ہیں ـ