دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب نے چابہار میں بلوچوں کے...

قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب نے چابہار میں بلوچوں کے مکانات کو مسمار کر دیئے

 

چابہار ( ھمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج ایران کے زیر قبضہ مغربی بلوچستان میں
گزشتہ رات 2:00 بجے نامنہاد ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب IRGC کے اہلکاروں نے بلدیہ اور چابہار کی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر تیس اسٹریٹ نمبر 7 گل شہر میں واقع مقامی لوگوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر ان کے مکانات بلڈوزر کرکے مسمار کر دیئے ۔

آئی آر جی سی اہلکاروں کی مدد سے میونسپلٹی عہدیداروں کے حملے کے بعد تیس کے قریب 5 رہائشی یونٹ کے مکانات کو مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے ۔

مقامی لوگوں کے مطابق قابض ایرانی درندہ صفت آرمی نے بلوچوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مزاحمت کرتا ہے تو ہمیں حکام بالا کی جانب سے انہیں گولی مارنے کا حکم ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ متعدد افراد کے موبائل فون جو ان کاروائی پر فلم بند کر رہے تھے زبردستی چھین لیئے گئے۔

چابہار کے میئر حقانی ، اور میثاق ملکوتی نے بھی بلوچوں کے گھروں کو مسمار کرنے میں آئ آر جی سی کا ساتھا دیا تھا ـ

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2020 کو آئی آر جی سی اور چابہار کےمیونسپل کمیٹی نے بلوچوں کے گھروں کو مسمار کرکے تباہ کردیا تھا اور آج بھی آرمی کے ساتھ برائے راست شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز