یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی انٹیلی جنس اہلکاروں نے ہوشک سراوان گاؤں میں بلوچ شہریوں...

قابض ایرانی انٹیلی جنس اہلکاروں نے ہوشک سراوان گاؤں میں بلوچ شہریوں کے گھروں میں چھاپہ

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاعات بلوچ کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے گاؤں ھوشک میں قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے گاؤں نے بلوچ شہریوں کے گھروں پر چھاپہ مارا جس سے خوف وہراس پھیل گیا اور گھروں تھوڑ پھوڑ کی ـ کئی فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا ـ
تفصیلات کے مطابق سراوان شہر کے گاؤں ھوشک میں صبح 6 بجے عدالتی حکم کے بغیر کئی گھروں میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی فورسز نے گھس کر چھاپا مارا اور گھروں میں تھوڑ پھوڑ کرکے لوگوں کو ہراساں کیا ـ
ایک باخبر ذریعے کے مطابق کمپین کے “انٹیلی جنس ایجنٹوں نے عدالتی حکم دکھائے بغیر بلوچ شہریوں کے کئی گھروں پر چھاپے مارے اور عورتوں اور بچوں کو ہراساں کیا۔”
رپورٹ کے مطابق حملوں کی وجہ اس جگہ کی دیواروں پر بلوچستان سے منسوب جھنڈا لگانا تھا۔
رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ایجنٹس نے ایک شہری کی موٹرسائیکل بھی بغیر کسی قانونی وجہ کے چھین لی اور جھنڈا کھینچنے میں ملوث افراد سے تعارف کرانے کے بعد اس کے مالک کو موٹرسائیکل حوالے کرنے کا کہا۔

ہوشک سراوان گاؤں کی دیواروں پر لگائے گئے بلوچستان کے جھنڈے مقامی بسیج ایجنٹوں نے ہٹا دیے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز