قابض ایرانی خفیہ انٹیلی جنس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے بلوچ طالب علم جاں بحق
زاھدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 10 جولائی کی رات کو قابض ایرانی خفیہ انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ طالبعلم کو فائر کرکے قتل کردیا
جاں بحق ہونے بلوچ طالب علم کی شناخت 17 سالہ عبدالوہاب شاہوزھی ولد علی سکنہ بنپور کے نام سے ہوی ہے جنہیں دلگان کے مقام پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا
ذرائع کے مطابق عبدالوہاب شاہوزھی غربت اور کسمپرسی کی وجہ سے فارغ اوقات دلگان کے ایک ریسٹورنٹ میں کام کیا کر تے تھے جنہیں قابض ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے فائر کرکے قتل کردیاـ