زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے مغربی بلوچستان میں چھ مسلح افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے مزید کہا کہ مسلح افراد بلوچستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام کرنے والے متعدد غیر ملکی شہریوں کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی انٹیلی جنس نے ان افراد کی گرفتاری کے وقت اور شناخت کا اعلان نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی ملٹری فورسز ہمیشہ بلوچ شہریوں کو راہوں اور شہروں سے گرفتار کرکے ان کو مسلح افراد بتا کر ان پر مقدمات درج کرتے ہیں۔