دُزّاپ ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے 27 فروری کو مغربی مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت دزاپ/ زاھدان میں قابض ایرانی سکیورٹی فورسز نے ایک بلوچ عالم دین کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے مدرسہ مکتب عثمانیہ کے استاد اور مسجد کامبوزیا کے پیش امام مولوی محمد قلندرزئی کو قابض ایرانی سکیورٹی فورسز نے ان کے گھر سے ان کو گرفتار کر لیا ہے۔
با خبر ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے مولوی محمد قلندرزھی کو گھر میں گھس کر اور گھر کے تمام افراد کو ہراساں کرنے کے بعد مولوی محمد قلندر زئی کے ہاتھ باندھ کر اسے اپنے ساتھ لے گئے۔
ـ