تفتان(ہمگام نیوز) قابض ایرانی سیکورٹی فورسز کی کاروائی 191 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسزنے 189 پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود تھے گرفتار کر لیا گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 152 خیبر پختون خواہ 24 سندھ 07 اور آزاد کشمیر کے 06 شامل تھے اس کے علاوہ 09 بندے جن کے پاس پاکستانی قومی شناختی کارڈ نہیں تھے انھیں راہداری گیٹ کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا.
گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز انتظامیہ کے مطابق یہ گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کے تلاش کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جائے گا۔


