سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی فورسز کی ریاستی جارحیت سے ایک اور بلوچ نوجوان شدید...

قابض ایرانی فورسز کی ریاستی جارحیت سے ایک اور بلوچ نوجوان شدید زخمی

سرباز ( ھمگام نیوز) گزشتہ کئی سالوں سے قابض ایرانی ریاست نے مغربی مقبوضہ بلوچستان میں مظلوم بلوچوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا کے غیر مسلح و عام شہریوں کو بلوچ ہونے کی پاداش میں چلتی راہ میں قابض ایرانی فورسز فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر رہے ہے ایرانی مظالم اور درندگی میں آج تک کوئ بوڑھا، بچہ، مرد و خواتین سمیت کوئ بھی بلوچ نوجوان معفوظ نہیں رہ سکا ہے بلکہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو بغیر کسی جرم کے اپنی درندگی کا نشانہ بنا رہے ہے ـ سوشل میڈیا میں سرگرم بلوچ کارکنوں کے ایک گروپ “کمپین فعالین بلوچ ” کے مطابق آج گجر ایرانی درندہ صفت پولیس نے بغیر کسی جرم کے ایک بلوچ طالبعلم طارق بلوچ کو موٹر سائیکل سے اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بنادیا دریں اثنا طارق بلوچ موٹر سائیکل پر اپنے اسکول جا رہا تھا کہ چاہبہار میں کسی چوکی پر تعینات قابض ایرانی پولیس نے اسے روک کر بلا وجہ مارنا شروع کر دیا جب مظلوم طارق بلوچ نے پوچھا میرا قصور کیا ہے تب اسے مزید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی حالت بہت خراب ہوگئی ۔ مقامی لوگوں نے بے بسی کے عالم میں اپنی مدد آپ کے تحت اس زخمی طارق بلوچ کو علاج معالجے کے لیئے قریبی ہسپتال میں منقتل کر دیا گیا ـانسانی حقوق کے ادارے قابض ایرانی فورسز کے مظالم سے بلوچ قوم کو نجات دلا کر انصاف مہیا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز