زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہفتہ 25 دسمبر کو بام کرمان کے شاہراہ پر ایک سمند گاڑی پر قابض ایرانی نارکوٹیکس فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق ہو گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق اس شہری کی شناخت “حمید سیاہانی” ولد چاکر ہے جو کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ/زاہدان کے گاؤں چاہ احمد کے رہائشی بتایا جاتا
کہا جاتا ہے کہ قابض ایرانی فورسز نے منشیات لے جانے کے شبہ میں حمید کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
اس واقعی کے بعد اس کی گاڑی میں کوئی منشیات یا اسمگل شدہ سامان نہیں ملا۔ واضح رہے کہ اس گاڑی میں پیٹرول کے چند گیلن کے دیگر کچھ برامد نہیں ہوا ـ
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قابض ایران کی سیکورٹی اور فوجی اہلکاروں کی بلااشتعال اور براہ راست فائرنگ سے ہر سال سینکڑوں بلوچ شہری شہید اور زخمی ہوتے ہیں۔


