جنوبی رودبار ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 10 اگست کی شام کو مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جنوبی رودبار میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک گاڑی میں آگ لگنے کے بعد جنوبی رودبار شہر کے جاموزیان سیکشن میں ایک بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ قابض ایرانی فورسز نے بغیر وارننگ کے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی اور گاڑی میں آگ لگنے کے بعد تیزی سے وہاں سے فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اس گاڑی میں سوار تین افراد کا خاندان تھا، ایک خاتون اور ایک مرد گاڑی سے باہر نکلے اور گاڑی کے اندر ایک بچہ جھلس گیا۔
خبر مرتب ہونے تک ان افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے علاقوں میں ہر سال قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز اور فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوجاتے ہیں اور عدالتی نظام ایسے من مانی اقدامات کو نظر انداز کر دیتا ہے۔


