دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے ایک اور بلوچ شہری شہید

قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے ایک اور بلوچ شہری شہید

سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چند گھنٹے قبل ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ایک اور بلوچ شہری کو قابض ایرانی حکومت پولیس نے قلعہ گنج سے رمشک کے محور پر گولی مار کر شہید کر دیا۔ اس شہری کی شناخت “فرہاد ناروہی” کے نام سے ہوئی ہے ـ
مزید رپورٹ کے مطابق فرہاد ناروہی کو قابض ایرانی نے راہ چلتے ہوئے روکے بغیر ان پر فائرنگ کھول دی عین شاہدین کا کہنا ہے فرہاد پیدل جا رہا تھا اس کے ہاتھوں میں کچھ نہیں تھا اسے روک کر اس کی تفتیش کی سکتی تھی مگر پولیس نے دیکھتے ہی فائرنگ شروع کی جس سے وہ شہید ہوگیا ـ
واضح رہے کہ دو دن کے دوران یہ تیسرا بلوچ شہری ہے جو کہ قابض ایرانی پولیس کے ہاتھوں بغیر کسی جرم کے مارا گیا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز