کوئٹہ (ہمگـا نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں اسماعیلی زہی قبیلے کے بزرگوں میں سے ایک اور بلوچ سیاسی رہنما حاجی “مہیم شاہ بخش” انتقال کر گئے۔
حاجی مہیم شاہ شروع میں ایرانی حکومت کی مخالفت کی وجہ سے اپنا آبائی شہر چھوڑ کر پاکستانی زیر قبضہ بلوچستان کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔
حاجی مہیم شاہ 37 سال سے پاکستانی زیر قبضہ بلوچستان میں مہاجر تھے اور گزشتہ صبح علالت اور بڑھاپے کے باعث انتقال کر گئے۔
اپنی سیاسی سرگرمیوں کی مناسبت سے وہ اس وقت بلوچ جنگجوؤں اور قابض مخالفین کی ایک وسیع تعداد کو متحد کرنے اور جنگجوؤں اور سیاسی لوگوں کو کافی حد تک مدد فراہم کرنے میں کامیاب رہے۔
ذرائع نے ان کے حالات زندگی کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے بہت سے مشکلات کا سامنا کیا اور ان تمام مشکلات اور سلامتی کے خطرات کے باوجود وہ موقف پر عملاً ڈٹے رہے۔ ایرانی حکومت نے انہیں عام معافی بھی دیا تھا لیکن انہوں انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ایران ایک ناجائر اور قابض ریاست ہے ان سے توقع رکھنا حماقت ہوگی۔