مشہد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز اتوار 28 نومبر کو فجر کے وقت مشہد کی وکیل آباد جیل میں جیل حکام نے ایک بلوچ شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا۔
اس شہری کی شناخت دزاپ شہر (زاہدان) سے تعلق رکھنے والے “ابراہیم نروعی” کے نام سے ہوئی ہے۔
ابراہیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس پر منشیات فروشی کے جرائم کا الزام ہے۔
2021 کے آخری مہینوں میں ایران کے مختلف شہروں کی جیلوں میں بلوچ شہریوں کو پھانسی دینے کے واقعات میں گزشتہ سال کی طرح نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ گلستان کے آزادشہر میں ایک ممتاز سنی عالم اور نماز جمعہ کے پیشوا مولوی محمد حسین گورگیج نے جمعہ کے روز بلوچ شہریوں کی پھانسیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور عدالتی حکام سے مطالبہ کیا کہ ان میں کمی کی جائے کیونکہ بہت سے خاندان بے روزگار ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ جب سے بلوچستان کی تقسیم کے معاملات کو لے کر بلوچوں سراسیمگی پائی جاتی ہے اور بلوچ قوم اس تقسیم کی شدید مخالفت کر رہے ہیں اسی دن سے لے کر قابض ایران زندانوں میں جیل بلوچ قیدیوں کو تیزی سے پھانسیاں دے رہی ہے ـ رواں سال 2021 کی جنوری سے لے کر اب تک 58 بلوچ قیدیوں کو قابض ایران نے پھانسی دی ہے ـ