دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںقابض ایران کے ہاتھوں بلوچ قیدیوں کی پھانسی دینے کا سلسلہ جاری...

قابض ایران کے ہاتھوں بلوچ قیدیوں کی پھانسی دینے کا سلسلہ جاری ایک اور بلوچ قیدی کو جیرفت میں پھانسی دی گئی، 12 دنوں کے دوران 22 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی

جیرفت (ہمگام نیوز) اطلاعات ر کے مطابق آج 13 جون کو فجر کے وقت جیل حکام نے جیرفت جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا۔

 

حالوش نیوز ایجنسی نے قیدی کی شناخت “محمد ھیجوان” کے نام سے کی ہے، جس کی عمر 40 سال ہے، شادی شدہ، بچوں کے ساتھ اور جیرفت کے گاؤِ اسلام آباد کا رہائشی ہے ـ

 

محمد کو مبینہ طور پر 2019 کے آخر میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے سزائے موت تک جیرفت جیل میں رکھا گیا تھا۔

 

قیدی کو کل قید تنہائی میں منتقل کر دیا گیا تھا تاکہ اس کی سزائے موت پوری کی جا سکے۔

 

حالیہ ہفتوں میں ایران کے مختلف شہروں کی جیلوں میں بلوچ شہریوں کو پھانسی دینے کی بڑی تعداد نے بہت سے لوگوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز