کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس میں ایف سی اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا حملے میں ایف سی کے 3 اہلکار ہلاک اور 6 اہلکار زخمی ہوئے اس مقام پر ایف سی اہلکار ناکہ لگا کر چیکنگ کرتے تھے دو گاڑیوں میں سوار ایف سی کے تقریبا 14 کے قریب اہلکار اس مقام پر موجود تھے جنکو زیرزمین نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ۔ بلوچ سرزمین کے آزادی تک قابض ریاستی فورسز کو نشانہ بناتے رئینگے اور قابض ریاست سے یہ جنگ وطن کی آزادی تک جاری رہے گی۔