Homeخبریںقابض فوج کے عقوبت خانوں سے بازیاب زخمی شخص ہسپتال میں شہید

قابض فوج کے عقوبت خانوں سے بازیاب زخمی شخص ہسپتال میں شہید

کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی عقوبت خانوں میں بند شخص زخمی حالت میں رہائی کے بعد آج کراچی ہسپتال میں شہید ہوگیا

تفصیلات کے مطابق عبدالحمید ولد ملا انور سکنہ آہوری بالگتر کو قابض پاکستانی فوج نے 25 اگست کو اغواء کرکے ریاستی عقوبت خانوں میں منتقل کردیا تھا، جو 3 روز قبل زخمی حالت میں ریاستی ٹارچر سلوں سے بازیاب ہوگئے تھے

علاج کیلئے عبدالحمید کے لواحقین انہیں کراچی لے گئے تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے آج کراچی ہسپتال میں شہید ہوگئے

واضح رہے اس سے قبل بھی عبدالحمید کو قابض پاکستانی فوج نے 14 مارچ 2019 کو بالگتر میں فوجی بربریت کے دوران اغواء کیا تھا جنہیں 2 دن بعد چھوڑ دیا گیا تھا

Exit mobile version